کھیلوں کی دنیا کی معروف پاکستانی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی


کھیلوں کی دنیا کی معروف پاکستانی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے پشاور کے فرحان زمان اور بنوں کی سعدیہ گل کی نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ تقریب میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ میں اسکواش ریکٹ پکڑ کر تصاویر بھی بنوائیں۔

سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے بھتیجے فخر زمان نے کہا کہ مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، اب ہم دونوں مل کر اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل اسکواش میں مزید اعزازات حاصل کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).