ہارون بلور کی جان کو خطرہ نہیں تھا، وہ چائے کی دعوت پر گئے تھے؛ نگران وزیر داخلہ


ہارون بلور کی جان کو خطرہ نہیں تھا، وہ چائے کی دعوت پر یکہ توت گئے: نگران وزیر داخلہ

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ۔ نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے ہارون بلور کی شہادت کے واقعے سے ایوان کو آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اعظم خان نے اجلاس کو بتایا کہ ہارون بلور کی جان کو خطرہ نہیں تھا، انہیں چائے کی دعوت پر مدعو کیا گیاتھا۔ جب ہارون بلورپہنچے تو آتش بازی جاری تھی اور اسی دوران خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 75 زخمی ہوئے، ہارون بلور کا گن مین بھی دھماکے میں جاں بحق ہوا۔نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ کچھ رہنماؤں کی جان کو خطرہ ہے جس کا نیکٹا کے ذریعے بتادیا گیا ہے ۔

سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے نگران وزیر داخلہ کو بنوں دھماکے کی تفصیلات پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ آج (جمعہ کو) بنوں کے نواحی علاقے میں سابق وزیر داخلہ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).