شاہ عبداللہ کی وفات پہ عمران خان نے پنجابی میں کیا کہا؟


’’ایک دن ہم سو کر اٹھے تو شاہ عبداللہ کی موت کی خبر آگئی، سن کر عمران خان کہنے لگے کہ اچھا ہے یہ سارے حرام زادے مر جائیں، میں۔۔۔‘‘  ریحام خان نے اپنی کتاب میں انتہائی خوفناک بات لکھ دی

ریحام خان نے اپنی کتاب میں دیگر تہلکہ خیز انکشافات کے ساتھ ساتھ سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کی موت پر عمران خان کا خوفناک بیان بھی منکشف کر دیا ہے۔وہ لکھتی ہیں کہ ’’ہم سعودی عرب میں تھے۔ ایک صبح ہم سو کر اٹھے تو خبر آگئی کہ شاہ عبداللہ انتقال کر گئے ہیں۔اس پر عمران خان کہنے لگے کہ ’اچھا ہے، ان سارے حرام زادوں کو قتل ہو جانا چاہیے۔‘ وہ پنجابی میں بولتے جا رہے تھے ’خدا کرے یہ سب تباہ و برباد ہو جائیں، خدا کرے یہ سارے پامال ہو جائیں۔‘ میں نے عمران خان کی طرف دیکھا اور کہا کہ ’اس کمرے میں کوئی جاسوسی کے آلات بھی ہو سکتے ہیں، آپ کو کچھ محتاط ہو کر بولنا چاہیے۔‘

ریحام خان آگے لکھتی ہیں کہ’اس کے بعد میں نے عمران خان سے پوچھا کہ ’کیا آپ شاہ عبداللہ کے جنازے میں شریک ہو رہے ہیں؟‘ انہوں نے جواب دیا کہ ’بالکل بھی نہیں۔‘ اس پر میں نے کہا کہ’یہ دنیا ٹی وی والے کیوں دعویٰ کر رہے ہیں کہ آپ جنازے میں شریک ہوں گے؟‘ اس پر عمران خان نے کہا کہ ’اس ’چو***‘ ذوالقرنین نے انہیں بتایا ہو گا کہ میں شریک ہو رہا ہوں۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).