ہیو گرانٹ کے ساتھ تصاویر دیکھنے کے بعد جمائما کو طلاق دی


جمائما سے شادی ختم کرنے کا حکم عمران خان کو کس نے دیا تھا؟ انتہائی حیران کن نام سامنے آ گیا
عمران خان اور جمائما کی طلاق کے متعلق ریحام خان اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان نے اپنے ’پیر‘ کے کہنے پر جمائما کو طلاق دی۔ عمران خان نے مجھے ایک بار بتایا کہ ’جمائما خان شادی کے آخری مہینوں میں بہت زیادہ خوداعتماد ہو گئی تھی۔ ہم کچھ عرصے سے الگ رہ رہے تھے، وہ لندن میں رہتی تھی اور میں بنی گالہ میں۔ وہ طلاق سے قبل شادی کو آخری موقع دینے کے لیے بنی گالہ آئی، تاہم میرے پیر صاحب پہلے ہی مجھے اس کو طلاق دینے کا کہہ چکے تھے۔ کسی نے جمائما کو بتایا تھا کہ میرا بنی گالہ کے قریب ہی رہنے والی کسی عورت کے ساتھ تعلق چل رہا ہے۔ میرے خیال میں وہ اس پر حسد میں مبتلا تھی اور شاید اسی لیے پاکستان آئی تھی لیکن جلد ہی وہ واپس لندن چلی گئی اور اپنی سماجی سرگرمیاں شروع کر دیں۔‘‘

ریحام خان کے مطابق عمران خان نے انہیں مزید بتایا کہ ’’حالانکہ میرے پیر صاحب مجھے پہلے ہی جمائما کو طلاق دینے کا کہہ چکے تھے لیکن میں شاید ابھی پوری طرح اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ تاہم اسی دوران جمائما اور ہیو گرانٹ (برطانوی اداکار)کی تصویر ایک میگزین میں شائع ہوئی۔ اس تصویر کو دیکھ کر میرے پاس جمائما کو طلاق دینے کا سوا کوئی چارہ نہ رہا۔میں یہ تصویر میگزین میں شائع ہونے سے چند ہفتے پہلے ہی خواب میں دیکھ چکا تھا۔ جب تصویر شائع ہوئی تو میں نے اس کے متعلق اینابیل (جمائما کی والدہ)سے بات کی۔ جمائما کی فیملی طلاق کے حق میں نہ تھی۔ تاہم اس کے تین ہفتے بعد میں نے اسے طلاق دے دی۔‘

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں