ہارون بلور شہید کی اہلیہ کا شوہر کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے شہید رہنما ہارون بلور کی اہلیہ نے پی کے 78 پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور شہید کے بیٹے بیرسٹر ہارون بلور  الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔

ہارون بلور شہید خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے 78 پشاور سے  اے این پی کے امیدوار تھے جن کی شہادت کے بعد اس حلقے میں انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔

شہید ہارون بلور کی نشست پر ان کی اہلیہ کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان شہید کے بیٹے دانیال خان بلور نے کیا۔

شہید ہارون بلور کے بیٹے دانیال خان کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہید والد کے حلقے سے والدہ امیدوار ہوں گی اور ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں