بلاوائیو: پاکستان کی زمبابوے کو 201 رنز سے شکست


زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جمعے کو کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 35 اوورز میں 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے کی جانب سے برین چاری اور چمونوروا چبھابھا نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں تین رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ماساکدزا بھول گئے کہ محمد نواز بھی ہیں!

فنچ کی جارحانہ بلے بازی، آسٹریلیا نو وکٹوں سے فاتح

سہ فریقی سیریز، پاکستان کی 74 رنز سے جیت

میزبان ٹیم کی جانب سے چمونوروا چھبابا نے 20، رائن مرے نے 32 اور تاریسائی مساکانڈا نے 21 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار، عثمان خان اور فہیم اشرف نے دو، دو جبکہ محمد عامر اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات امام الحق کی شاندار بلے بازی تھی، انھوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 128 رنز بنائے۔

پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں فخر زمان نے 60، آصف علی نے 46، بابر اعظم نے 30 اور شعیب ملک نے 22 رنز بنائے۔

پاکستان کے بلے باز امام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp