2013ء میں عمران خان کی انتخابی مہم کا 66فیصد خرچ کس نے اٹھایا تھا؟


2013ء میں عمران خان کی انتخابی مہم کا 66فیصد خرچ کس پاکستانی نے اٹھایا تھا؟ ریحام خان نے انتہائی حیران کن نام بتا دیا

ریحام خان کی کتاب بالآخر منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی نجی زندگی کے انتہائی اہم راز افشاء کر دیئے ہیں۔ ایسے ہی ایک راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے ریحام خان نے لکھا ہے کہ2013ء کے انتخابات میں عمران خان کی انتخابی مہم کا 66فیصد خرچ عارف نقوی نے اٹھایا تھا۔ وہ لکھتی ہیں کہ ’’ہم دبئی میں تھے اور مجھے عارف نقوی کے گھر میں ہونے والی پارٹی خواتین کی ایک میٹنگ میں شرکت کرنی تھی۔ مسز عمران چوہدری اپنی گاڑی میں مجھے لینے کے لیے ہوٹل آئیں اور ہم عارف نقوی کے گھر چلے گئے۔ وہاں پہنچنے پر میرے ساتھ جس طرح بے اعتنائی برتی گئی اسی سے مجھے کچھ اندازہ ہو گیا تھا کہ یہاں کیا ہونے والا ہے۔ میٹنگ میں عارف نقوی کی اہلیہ فائزہ نقوی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی پر برس پڑیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ ’’ہمیں عمران خان سے کتنی امیدیں تھیں لیکن اس نے کیا کیا۔‘‘

ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ’’میں نے فائزہ نقوی کو حتیٰ الامکان جواب دینے اور ان کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی۔ فائزہ نقوی کو ایک پرواز پکڑنی تھی چنانچہ یہ میٹنگ جلدہی ختم ہو گئی۔ مجھے مسز عمران نے واپس ہوٹل چھوڑا اور میں کمرے میں پہنچی تو عمران خان میرا انتظار کررہے تھے۔ انہوں نے فوراً پوچھا کہ’ کیسی رہی میٹنگ؟‘ میں نے اپنے ساتھ ہونے والا ناروا سلوک بیان کر دیا۔ میرا اترا ہوا چہرہ دیکھ کر عمران خان مسکرائے اورتحمل کے ساتھ گویا ہوئے ’بے بی! یہ بہت اہم لوگ ہیں، عارف نقوی نے الیکشن میں میری انتخابی مہم کا 66فیصد خرچ اٹھایا تھا۔‘ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ اس میٹنگ میں جو جوابات میں نے فائزہ نقوی کو دیئے تھے وہ کس قدر غلط تھے اور شاید ان کا بھی ہمارے ازدواجی تعلق کی ناخوشگواری میں کسی قدر ہاتھ تھا۔‘‘واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے۔ اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے۔

https://dailypakistan.com.pk/13-Jul-2018/813241


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).