نواز شریف ابلیس کی نشانی ہے: عامر لیاقت حسین


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور کراچی کے حلقہ این اے 245 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی وطن واپسی پر ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں نہایت سخت لفظ استعمال کئے ہیں۔

ماضی میں خود کو ڈاکٹر اور عالم دین کہلانے والے عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات کے دوران میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور سہولت کار کے ساتھ آ رہا ہے، نواز شریف ابلیس کی نشانی ہے، چوروں کا استقبال نہیں ہوتا، ان چوروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے۔ نواز شریف شعائر ابلیس ہے یعنی وہ ابلیس کی نشانی ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب اور ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ پر طیارے میں ہی حراست میں لیا تھا، دونوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا اور پھر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں