عمران خان کو پیرنی بشریٰ مانیکا سے کس نے اور کب ملوایا؟


عمران خان کا بشریٰ مانیکا کی مریدی اختیار کرنا اور پھر انہیں اپنے عقد میں لینا حالیہ سیاست اہم موضوع رہا ہے۔ اب ریحام خان نے اپنی کتاب میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے کس نے اور کب ملوایا۔ کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے 2014ء میں عون چوہدری نے ملوایا۔ عمران خان کی زندگی میں پیروں فقیروں کی پہلے ہی کمی نہ تھی اور وہ ان کے کہنے پر عجیب احمقانہ حرکات کرتے رہتے تھے۔ یہ نئی بیعت عمران خان کو حماقت کے اگلے درجے پر لے جانے کے لیے تھی۔ اس پیرنی کی مریدی میں جانے کے بعد بھی عمران خان اپنے جسم پر کالی دال ملنے اور تعویذ گنڈے جاری رکھے ہوئے تھے اور مجھ پر آئے روز ان کی توہم پرستی کی نئی پرت کھلتی جو کو دلیل اور انسانی عقل سے بالاتر ہوتی۔‘‘

ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ’’جب میرا شوہر اس قسم کی توہم پرستی کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا، میں نے حقیقی روحانیت پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔ عمران نے مجھ سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ مجھے شادی کے بعد عمرے کے لیے بیت اللہ لے کر جائے گا۔ میں نے اسے وہ وعدہ یاد دلایا اور عمرے پر تیار کر لیا۔‘‘

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں