جماعت اسلامی کا خیبر سے کراچی تک ٹرین مارچ کا اعلان


siraj ul haqجماعت اسلامی کا 23مئی سے خیبر سے کراچی تک ٹرین مارچ کرنے کا ،امیر جماعت سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ میں بل لائیں گے ، نیب چوروں کو جانے نہ دے۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 23 مئی کو خیبرسے کراچی تک ٹرین مارچ کا مقصد عوام میں کرپشن کیخلاف آگاہی پیدا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ہر بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہے، کچھ خاندان سرکاری اور سیاسی عہدے کے ذریعے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح خون چوس رہے ہیں، اشرافیہ کا کمال ہے کہ تھر کے بچے مررہے تھے تو لاڑکانہ میں 1 ارب روپے کا جشن منایا گیا،اس وقت پاکستان میں کرپشن کرنے والوں کے لیے علیحدہ علاقہ، سکول، ہسپتال اور قانون سب کچھ الگ ہے اور کرپشن میں ملوث حکومتی اور اپوزیشن ارکان بھی شامل ہیں، سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف وزیراعظم کا احتساب نہیں حکومتی اور اپوزیشن ارکان سمیت سب کا بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے تاہم اس حوالہ سے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی احتساب کے نام پر سسٹم ڈی ریل ہونا چاہئے، پانامہ لیکس میں جن لوگوں کے پیسے ہیں وہ بچنے کی کوشش کررہے ہیں،دنیا بھر میں پانامہ لیکس پر تحقیقات بھی ہوئیں اور باضمیر لوگوں نے استعفیٰ بھی دیا ،نیب ماضی کی طرح پلی بارگین کرکے چوروں کو جانے نہ دے۔


Comments

FB Login Required - comments