100 سجادہ نشینوں، 600 علما کرام اور چھ مذہبی جماعتوں نے حمیت ایمانی کی لاج رکھ لی: پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان  


ممتاز عالم دین اور مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سید واجد علی بخاری اور سید زلفی بخاری کےہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے درگاہ حضرت شاہ شمس تبریزؒ، ملتان کے سجادہ نشین اور درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما سید واجد علی بخاری نے درگاہ حضرت جلال الدین بخاری ا چ شریف ،درگاہ حضرت بری امام ،اسلام آباد اور درگاہ حضرت پیر عبد الرحمن بیلوٹ شریف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے شمولیت کا اعلان کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید زلفی بخاری نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان علماء و مشائخ کا دلی احترام کرتے ہیں۔ اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی اجتماعی دعاؤں کی وجہ سے وہ انتخابات میں کامیاب ہوں تاکہ نئے پاکستان کی تعبیر ممکن ہو۔

پاکستان جمعیت مشائخ پاکستان کے صدر پیر مفتی ظہور اللہ ہاشمی نے ملک بھر کے ایک سو سے زائد سجادہ نشینوں اور چھ سو سے زائد علماء کرام کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شیعہ ایکشن کمیٹی پاکستان کے چیف آرگنائزر شیخ مظہر علی نے اپنی جمعیت کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر کارکنوں کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارہ پنج تن پاک کے صدر علامہ مرزا یوسف حسین اور تمام کارکنوں کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ادارہ تحفظ حقوق شیعہ پاکستان کے چیئرمین علامہ سبطین شیرازی اور ممتاز سکالر پروفیسر ڈاکٹر پیر عالم شیر خان اور سرائیکی سندھی سنگت کے سیکرٹری خرم شہزاد اور اتحاد امت کمیٹی کے چیئرمین علی عباس نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر مفتی ظہور اللہ ہاشمی نے ملکی سالمیت استحکام اور پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے دعا کرائی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).