پشاورجلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ماڈل عینی سے بدسلوکی


\"aini\"اسلام آباد اور لاہور کے بعد پشاور کے جلسے میں بھی ٹریلر چل گیا۔ پی ٹی آئی قیادت لاہور جلسے سے بھی کوئی سبق نہ سیکھ سکی۔ جلسے میں ماڈل عینی خان کی آمد پر تحریک انصاف کے کارکن آپے سے باہر ہو گئے اور ماڈل کو گھیر لیا۔ طوفان بدتمیزی میں ماڈل کو جان بچانا مشکل ہو گیا۔ بڑی مشکل سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ماڈل کو جلسہ شروع ہونے سے پہلے سازش کے تحت بھیجا گیا۔ خیبرپختونخوا کی خواتین اس طرح کے کپڑے پہن کر جلسوں میں نہیں آتی۔ ماڈل نے خود تماشا لگایا اس کا مقصد پورا ہو گیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا لگتا ہے کسی نے ماڈل کو جلسے میں بھیجا ہے تحقیقات کریں گے۔ ورکرز نے بتایا وہ خود کہہ رہی تھی کہ عمران سے ملنے آئی ہوں کیا ایسا طریقہ ہوتا ہے۔ اگر لیڈر سے ملنا ہوتا ہے تو لیڈر کا انتظار کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف کو بدنام کرنے کیلئے سازش کی جا رہی ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔