ہاتھیوں کو گھر سے کئی سو میل دور مالک کی موت کا علم کیسے ہوا؟


ان میاں بیوی نے کئی سالوں سے 21ہاتھی پال رکھے تھے ، پھر ایک دن آدمی کی موت ہوئی تو ہاتھیوں نے اچانک کیا کام شروع کر دیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے کہ ہاتھیوں کو کیسے اُس کے جانے کا علم ہوگیا

فرینکوئس مزید لکھتی ہے کہ ’’میرا شوہر لارنس دوسرے شہر گیا ہوا تھا جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔ مجھے رات کو فون پر اس کی اطلاع دی گئی۔ صبح جب میں وہاں پہنچنے کی تیاری میں تھی تو ایک ملازم آیا اور کہنے لگا کہ تمام ہاتھی دوڑتے ہوئے گھر کی طرف آ رہے ہیں، حالانکہ اس سے پہلے ہاتھی کبھی اس طرف نہیں آئے تھے۔ وہ اتنی دور رہتے تھے کہ جہاں سے انہیں گھر تک آنے میں کم از کم 30منٹ کا وقت لگتا۔ کچھ ہی دیر میں ہاتھی گھر کے پچھلے گیٹ پر آ کر کھڑے ہو گئے اور چنگھاڑنے لگے۔ ہاتھیوں کا اس طرح کا رویہ پچھلے 28سال میں میں نے نہیں دیکھا تھا۔ میں ان ہاتھیوں کے چہرے پر، حتیٰ کہ ان بچوں کے چہرے پر بھی، پریشانی کے آثارواضح دیکھ سکتی تھی۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے وہ شدید پریشان ہوں۔ میں اتنے عرصے سے ہاتھی پال رہی ہوں اوران کی نفسیات جانتی ہوں۔ ان کی آنکھوں اور کانوں کے درمیان ایک غدود ہوتا ہے ۔ جب ہاتھی پریشان ہوتا ہے تو اس میں پانی بھر جاتا ہے اور یہ پانی ہاتھی کی آنکھوں سے بھی رواں ہو جاتا ہے، جس سے لگتا ہے کہ وہ رو رہا ہو۔ جب یہ تمام ہاتھی گھر کے باہر آ کر کھڑے ہوئے توان سب کی آنکھوں سے پانی رواں تھا۔ چنانچہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ ان کے مالک کی موت واقع ہو گئی ہے۔تاہم میں آج تک یہ نہیں سمجھ سکی کہ آخر انہیں لارنس کی موت کا علم کیسے ہو گیا۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).