کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکہ برطانیہ کو نیچا دکھانے کے لیے جان بوجھ کر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی؟


برطانوی ملکہ سے ملاقات ، ڈونلڈٹرمپ نے ایسی افسو سناک حرکت کر دی جو آج تک دنیا کے کسی حکمران نے نہیں کی، ہنگامہ برپا ہوگیا

اس کے بعد صدر ٹرمپ نے پروٹوکول کے مطابق ملکہ برطانیہ کے آگے تعظیماً جھکنے سے انکار کر دیا اور اصرار کیا کہ وہ باقی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی طرف ملکہ برطانیہ سے صرف مصافحہ کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔صدر ٹرمپ نے پروٹوکول کی تیسری اورانتہائی خلاف ورزی یہ کی کہ جب گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کا وقت آیا تو صدر ٹرمپ 92سالہ ملکہ الزبتھ کے آگے آگے چلنے لگے اور ایک موقع پر ان کی راہ بھی روکی۔ دنیا میں آج تک کسی عالمی رہنماء، حتیٰ کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر نے بھی ان کے آگے چلنے کی گستاخی نہیں کی۔ ان کے شوہر 97سالہ شہزادہ فلپ بھی عوام کے سامنے ملکہ سے چند قدم پیچھے چلتے ہیں، مگر یہ ایسا نہ کرتے تو پھر انہیں صدر ٹرمپ کون کہتا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے پروٹوکول کی ان سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا بھر سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ گیلیان کیو نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’ڈونلڈٹرمپ کا اگر کوئی پروٹوکول مشیر ہے تو اسے چاہیے کہ اس مشیر کو نوکری سے نکال دے، جو اسے اتنا بھی نہیں بتا سکا کہ ملکہ کے آگے نہیں چلنا۔‘‘الجزیرہ سے وابستہ خاتون صحافی جواینا گیسیوروسکا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’ڈونلڈٹرمپ نے ایسی حرکت کی ہے کہ مجھ سے یہ ویڈیو بھی نہیں دیکھی جا سکی۔ مجھے یقین ہے کہ ٹرمپ کو اس پروٹوکول کا علم تھا لیکن اس نے جان بوجھ کر اسے نظراندازکیا۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).