کروشیا بمقابلہ فرانس: فٹبال کی دنیا پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟


فائنل

روس کے دارالحکومت ماسکو میں فیفا عالمی کپ کے فائنل میں کروئشیا اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

کروشیا اپنا پہلا عالمی اعزاز جیتنے کے لیے پرامید ہے جبکہ تیسری بار ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی فرانس کی ٹیم دوسری بار فٹبال کی عالمی فاتح بننے کے لیے میدان میں اتری ہے۔ فرانس نے 20 سال قبل 1998 میں فٹبال کے عالمی فاتح کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کروشیا نے 1998 میں آخری بار سیمی فائنل کھیلا تھا جہاں اسے فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پرا تھا اور اب 2018 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس ہی اس کے مدمقابل ہے۔

فرانس کے مینجر دیدیئر دیسچیمپس کا بطور مینیجر یہ تیسرا عالمی کپ ہے اور اگر فرانس فاتح رہی تو وہ بطور کھلاڑی اور بطور مینیجر عالمی کپ کی ٹرافی اٹھانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

دوسری جانب ان کے کروشین ہم منصب زلاٹکو ڈیلک فٹ بال کے دنیا کے سب سے بڑا اعزاز حاصل کرنے سے صرف 90 منٹ کی دوری پر ہیں۔

کروشیا

PA
کروشیا نے انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا

کروشیا: ایک خواب!

کروشیا کی آبادی تقریبا 41 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور ورلڈ کپ کے فائنل کھیلنے والی آبادی کے لحاظ سے چھوٹے ترین ممالک میں شامل ہے۔

فیفا کی درجہ بندی میں اس کا 20واں نمبر ہے اور فائنل کھیلنے والی کم ترین رینکنگ والی ٹیم ہے۔ کروشیا 13 مختلف ملک ہے جو فائنل کھیل رہا ہے۔

سپورٹک نووسٹی اخبار نے لکھا تھا کہ ‘خواب، خواب، خواب! کروشیا ورلڈ کپ فائنل میں۔’ اخبار نے مزید لکھا تھا کہ ڈیلک سنہ 1998 کی ٹیم کی کامیابیوں سے آگے بڑھتے ہوئے ‘لیجنڈ بن گئے ہیں۔’

فرانس

PA
فرانس بیلجیئم کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا

فرانس: 2016 کے زخموں پر مرہم

سنہ 2016 میں فرانس کی ٹیم یورپیئن چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچی تھی اور فائنل میں فیورٹ ہونے کے باوجود وہ پرتگال کو زیر کرنے میں ناکارم رہی تھی۔

اس شکست کے سائے تاحال ٹیم اور ملک کی یادوں میں ہے۔

اخبار سڈواوئسٹ لکھتا ہے کہ اتوار کو دو سال قبل لگنے والے ‘زخم’ پر مرہم رکھا جا سکتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ‘اب حالات مختلف ہیں: کھلاڑی بڑے ہوگئے ہیں اور پھر کیلیئن مباپے بھی ہے۔’ جبکہ فرانس کے فارورڈ کھلاڑی ‘کروشیا کا محاصرہ توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp