اینکر طلعت حسین نے (ن) لیگ ریلی والا پروگرام نشر نہ ہونے پر جیو نیوز پر اپنا پروگرام جاری رکھنے سے انکار کر دیا


سینئر صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین  نے 13 جولائی کو (ن) لیگ کی ریلی کے دوران ریکارڈ کیا جانے والا پروگرام نشر نہ ہونے پر اپنا پروگرام ’’ نیا پاکستان‘‘ جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینکر طلعت حسین جمعہ کو(ن) لیگ کی لاہور میں نواز شریف کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی ریلی کی سارا دن کوریج کرتے رہے اور اپنا پروگرام بھی اسی ریلی پر کیا لیکن جیو نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے ان کا یہ پروگرام نشر کرنے سے انکار کر دیا۔

پروگرام نشر نہ ہونے پر طلعت حسین نے ٹوئٹر پر لکھا ” جیو نے لاہوریوں کا ہجوم ، کراﺅڈ کی زیادہ تعداد بتانے اور پرجوش مجمعے کے جذبات سے بھرا ہونے کے باعث میرا پروگرام نشر کرنے سے انکار کردیا، اس پروگرام میں مستونگ میں دہشتگرد حملے اور شہری و سیاسی آزادیوں کے معاملات کا بھی تجزیہ کیا گیا تھا، 12 گھنٹے کی محنت رائیگاں جانا شرمناک ہے۔طلعت حسین نے اس ٹویٹ کے بعد ن لیگ کی لاہور ریلی سے متعلق اپنا پروگرام یو ٹیوب پر نشر کردیا۔

جمعہ کو اینکر طلعت حسین نے جیو نیوز پر اپنا پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ نہیں کیا اور ٹوئٹر پر اس وقت تک پروگرام نہ کرنے کا اعلان کردیا جب تک کہ ان کے مسائل حل نہیں ہو جاتے۔ طلعت حسین نے لکھا ”نیا پاکستان کا شو نہیں ہو گا، اس وقت تک آن ایئر نہیں آؤں گا جب تک جیونیوز سے میرے کچھ معاملات صاف نہیں ہوں گے، حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے بغیر صحافت بے معنی ہے“۔

واضح رہے کہ شہبازشریف نے بھی میڈیا سے اس بات کا گلہ کیا تھا کہ جمعہ کو میڈیا نے مکمل بلیک آئوٹ کیا اور ان کی ریلی کی کوریج نہیں کی گئی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).