شہبازشریف اپنے موقف سے دستبردار ہو گئے: نواز شریف کے بیانیے کو درست تسلیم کر لیا


میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے کو درست قرار دیا اور اپنے بیانیے کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہی تھا جس کے باعث لوگ 13 جولائی کو گھروں سے باہر نکلے۔  شہباز شریف نے آئندہ کے لئے نواز شریف کے بیانیے کو ہی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج نہ کرنے اور ہر حلقہ میں دو روز کے بعد احتجاجی جلسہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے اپنا موقف مسترد کوتے ہوئے تسلیم کیا نوازشریف کا بیانیہ ہی تھا کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے۔ پاکستان کی سیاست میں خلائی مخلوق کی اصطلاح کو متعارف کروانے کا سہرا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ انہوں نے ایک جلسے میں خطاب کیا تو خلائی مخلوق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔ ان کے بیان سے ظاہر تھا کہ وہ خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے ملک میں موجود نادیدہ قوتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔ نواز شریف کی اس اصطلاح کو خوب پذیرائی ملی۔ نواز شریف جب بھی خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کرتے تو اس سے ان کی مراد ملک کی نادیدہ اور مقتدر قوتیں ہوا کرتی تھیں۔

سابق وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کے پیچھے اسٹیبلیشمنٹ ہے۔ تاہم شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے بھائی نوازشریف کے بیانیے کی نفی کی اور مفاہمت کا دامن تھامے رکھا۔یہاں تک کہ کل ان کی گرفتاری کے وقت بھی شہباز شریف کی جانب سے ائیرپورٹ پہنچنے میں کی جانے والی تاخیر کو ان کی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے بھائی کی گرفتاری کے بعد اپنی شکست کو تسلیم کر لیا۔ شہبازشریف نے اجلاس کے دوران نوازشریف کے بیانیے کودرست قراردیتے آیندہ کے لئے اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں شہباز شریف کا نوازشریف، مریم نواز سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے کا امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).