ایک کتے کی 49 کلوننگ کاپیاں؛ سائنسدانوں کا نظام فطرت سے ٹکراؤ


ابتدا میں ’مریکل ملی‘ نامی کتے کی 10 کلون شدہ کاپی بنانے کا ارادہ کیا گیا تھا تاہم اب تعداد 49 تک جا پہنچی ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ابتدا میں ’مریکل ملی‘ نامی کتے کی 10 کلون شدہ کاپی بنانے کا ارادہ کیا گیا تھا تاہم اب تعداد 49 تک جا پہنچی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کلوننگ شدہ کتے ’مریکل ملی‘ کو 49 کلون کاپی بننے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے متنازع ریسرچ ادارے سوآم بائیوٹیک 2006ء سے کتوں کی کلوننگ کر رہا ہے تاہم گزشتہ برس اگست سے اس ادارے نے مخصوص نسل کے 6 سالہ کتے ’مریکل ملی‘ کی کلوننگ کر کے اس جیسے 49 کلون کتے بنالیے ہیں۔

شکل و صورت اور جسامت میں ایک جیسے دکھائی دینے والے یہ کلون کتے ’مریکل ملی‘ کی کاربن کاپی لگتے ہیں۔ ابتدا میں مریکل ملی کی 10 کلون کاپی کا ارادہ تھا تاہم یہ تعداد اب بڑھتے بڑھتے 49 تک جاپہنچی ہے۔

تاہم سائنس دانوں نے اس عمل کو فطرت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور مکمل معلومات، جامع کیس ہسٹری اور محفوظ ترین احتیاطی اقدامات کے بغیر کلوننگ کو کرہ ارض اور نسل انسانی کے لیے تباہ کن عمل کہا ہے۔

Clone 2

سائنس دانوں نے تنبیہ کی ہے کہ کلوننگ کا عمل نہایت ضرورت پڑنے پر اور ایک خاص تعداد تک کیا جانا تو محفوظ ہوسکتا ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کا بے تحاشا اور بے دریغ استعمال نقصان دہ ثابت ہوگا۔ نظام فطرت کو اپنے ہاتھ میں لینا عقل مندی نہیں۔

واضح رہے کہ 1996ء میں سب سے پہلے کلون ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا گیا تھا جس میں ایک بھیڑ کی کلوننگ کی گئی تھی اور کلون شدہ بھیڑ کو ’ڈولی‘ کا نام دیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).