پی ٹی آئی کی خاتون راہنما مائیک کے سامنے بات نہ کرسکیں


یہ خاتون تحریک انصاف کی پی پی 123 سے امیدوار ہیں لیکن جب پرچی لے کر میڈیا کے سامنے آئیں تو ان کا کیا ’حشر ‘ہوا؟ ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اپنی ’قسمت پر ہنسی‘ آجائے گی

مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ پر انتخابی مہم کے دوران الزام لگا کہ ان کی گاڑی نے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کردیا ہے، مخالفین کی جانب سے حلقے میں اس پر بھرپور واویلا کیا گیا جس کے بعد کپتان کی ٹائیگرس نے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا فیصلہ کیا اور ہنگامی پریس کانفرنس بلالی۔

سونیا شاہ نے تین صحافیوں اور پانچ مائیکس کی موجودگی میں اپنی ’ ہنگامی پریس کانفرنس ‘ کا آغاز کیا۔ اس دوران انہیں ’ پرچی‘ اور کارکنوں کی مدد بھی حاصل تھی لیکن موبائل فونز کے کیمرے آن دیکھتے ہی محترمہ کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے اور سب کچھ ایسے بھول گئیں جیسے نسیان کا مریض اپنی دوائیاں سامنے ہونے کے باوجود کھانا بھول جاتا ہے ۔سونیا شاہ نے پرچی سے بار بار اپنا موقف واضح کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ایک بھی جملہ مکمل ریکارڈ نہ کراپائیں ۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں پیش آنے والی مشکلات پر اپنی پوزیشن بھی واضح کی اور موقف اپنایا کہ انہوں نے دراصل کچھ نہیں کھایا اس لیے وہ ٹھیک سے بول نہیں پارہیں۔ اس سے پہلے کہ خاتون رو دیتیں پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے ان کی مدد کا فیصلہ کیا اور ان کے قریب کھڑا ہو کر پرچی پر لکھا اونچی آواز میں پڑھتا رہا لیکن آنکھوں میں عظیم لیڈر بننے کے خواب سجائے یہ خاتون اسے بھی ٹھیک سے نہ دہرا پائیں اور ایک پرائمری کلاس کے بچے کی طرح سبق ہی یاد کرتی رہیں۔

۔۔۔ پریس کانفرنس کی ویڈیو دیکھیں ۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).