وزیراعظم نواز شریف کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات


\"pmوزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں ، مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے تہران میں ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات کی، ملاقات میں ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف شریف کا کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ایرانی وزیر دفاع سرداد دیگان کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کے لیے پاکستانی کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان انتہائی نازک وقت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان کی کوششوں سے عالم اسلام کو فائدہ پہنچے گا۔اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تو ایرانی وزیر دفاع نے ان کا شاندار استقبال کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments