علی حیدر گیلانی افغانستان سے بازیاب


ali haidar gilaniسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو انتخابی مہم کے دوران 9 مئی 2013 ءکو اغوا کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی بازیابی اور تلاش کیلئے کوششیں جاری رہیں۔ علی حیدر گیلانی کو تین سال بعد افغانستان سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ افغانستان کے سفیر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے ٹیلی فون کیا اور انہیں ان کے بیٹے کی بازیابی کی خوشخبری دی۔ اس سے قبل سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے کو بھی افغانستان سے ہی بازیاب کرایا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments