پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا


آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرڈاکٹر امجد نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر امجد نے این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ انہوں نے این اے 53 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ملاقات میں عمران خان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور عمران خان نے ڈاکٹرامجد کا شکریہ بھی ادا کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).