نواز شریف کے کمرے سے سانپ نکل آیا، شور مچانے پر بھاگ گیا


مقامی اخبار نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میاں نواز شریف کے کمرے سے سانپ نکل آیا جس پر میاں نواز شریف کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی۔ دیگر افراد نے سانپ کو وہاں سے بھگایا تاہم سانپ کو مارا نہیں جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اچانک میاں نواز شریف کے کمرے سے سانپ نکل آیا جس کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے دیکھا اور ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا، انہوں نے شورمچایا تو دیگر افراد نے سانپ کو وہاں سے بھگا دیا تاہم سانپ کو مارا نہیں جا سکا۔

جیل کے ذرائع کے مطابق سانپ کی لمبائی 3فٹ سے زائد تھی۔ بعد ازا ں جیل کے ڈاکٹر نے میاں نواز شریف کو چیک کیا تو وہ تندرست تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کو ایک کمرہ الاٹ کیا گیا ہے، بیرک نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).