وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر الزامات کی وضاحت کریں: خورشید شاہ


khorsheed shahقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کو موقع دیا ہے کہ وہ ایوان میں آئیں اور پاناما پیپرز میں اپنے خاندان پر لگے الزامات کی وضاحت کریں جب کہ اپوزیشن ان سے جنگ نہیں جواب چاہتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پاناما لیکس میں پاکستان کے 250 افراد کے نام آئے ہیں اوروزیراعظم اکیلے نہیں جو الزامات کی زد میں ہیں، وزیراعظم کو موقع دیا ہے کہ وہ ایوان میں آئیں اور پاناما پیپرز میں اپنے خاندان کے نام آنے کی وضاحت کے علاوہ 1985ءسے لے کر اب تک کے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ میں موجود ہے اور پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جنگ نہیں چاہتی صرف جواب اور پارلیمنٹ کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے اس لئے وزیراعظم کو ایوان میں آکر اپنا نقطہ نظر واضح کرنا چاہئے۔ خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری تک اپوزیشن کا بائیکاٹ جاری رہے گا اور اب نوازشریف ایوان میں آئیں گے تو ہی اپوزیشن جماعتیں ایوان میں جائیں گی۔


Comments

FB Login Required - comments