پاکستانی الیکشنز سے پہلے واٹس ایپ کا اہم فیصلہ


الیکشن سے پہلے واٹس ایپ نے پاکستان میں وہ فیچر متعارف کروادیا جس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی

خلیج ٹائمز کے مطابق وٹس ایپ نے خصوصاً اشتعال انگیز اور بے بنیاد میسجز کی سرکوبی کیلئے یہ نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ گزشتہ ہفتے متعارف کروائے گئے اس فیچر کے بارے میں واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے ون آن ون اور گروپ چیٹس پہلے سے زیادہ واضح ہوجائیں گی کیونکہ صارفین کو معلوم ہوگا کہ انہیں بھیجے جانے والا کونسا میسج بھجنے والا کا اپنا ہے اور کونسا فارورڈ کیا گیا ہے۔ نئے Forwardedلیبل کو دیکھنے کیلئے ضروری ہے کہ صارفین کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین سپورٹڈ ورژن ہو۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھارت میں درجنوں افراد کو بچے اغوا کرنے والے سمجھ کر لوگوں کے ہجوم نے مار ڈالا ہے۔ ان واقعات میں واٹس ایپ میسجنگ کا بنیادی کردار رہا ہے کیونکہ لوگ کوئی بھی میسج بغیر تصدیق کے ایک دوسرے کو فارورڈ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ متعدد مواقع پر کسی جگہ بچہ اغواء ہونے کا میسج پھیلایا گیا جس سے بڑے پیمانے پر اشتعال پھیلا اور مشعل ہجوم نے کسی بے گناہ کر پکڑ کر مار ڈالا۔ گزشتہ ہفتے واٹس ایپ کی جانب سے بھارتی اخبارات میں ایک اشتہار بھی شائع کیا گیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کوئی بھی میسج فارورڈ کرنے سے پہلے اچھی طرح اس کی جانچ پڑتال کر لیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).