نواز شریف کے سیاسی مخالفین کا بے زبان جانور پہ نام لکھ کر شدید ترین تشدد؛ سوشل میڈیا پہ وائرل ویڈیو


اس گدھے پر بدترین تشدد کر کے ناک اور ٹانگیں توڑ دی گئیں، آخر اس کا قصور کیا تھا اور یہ سلوک کس نے کیا؟ پاکستانیوں کیلئے شرمناک ترین خبر آ گئی، جان کر آپ بے حد غصے میں آ جائیں گے

 ملک میں عام انتخابات کا دور دورہ ہے اور ہر طرف گہما گہمی نظر آ رہی ہے۔ سیاستدان اپنے کارکنوں کیساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اس مقصد کیلئے نت نئے طریقے بھی اپنائے جا رہے ہیں تاہم کراچی میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے نے سب کا دل دہلا دیا ہے۔

کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ایک گدھے پر مخالف سیاسی جماعت کے لیڈر کا نام لکھا اور پھر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث اس کی ناک اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ ذرائع کے مطابق یہی نہیں بلکہ مذکورہ گدھے کو ایک پول کیساتھ باندھ کر اسے بار بار گاڑی سے اس وقت تک ٹکریں بھی ماری گئیں جب تک وہ زمین پر گر نہیں گیا۔

عبداللہ محمود نامی ایک پاکستانی نے جب اس گدھے کو بدترین حالت میں سڑک کے درمیان بیٹھے پایا تو اسے اٹھانے کی کوشش کی جس پر یہ انکشاف سامنے آیا کہ اس کی ٹانگ بھی ٹوٹ چکی ہے اور اس کے پورے جسم پر بری طرح سے تشدد کیا گیا ہے جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔

عبداللہ نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”اپنی گندی سیاست، بیوقوفانہ خیالات، لاپرواہی اور غیر انسانی سلوک اپنے تک ہی محدود رکھو! رات کے ڈھائی بجے ہیں۔۔۔ گزشتہ 2 گھنٹوں سے اکیلا ہی اس گدھے کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔۔۔ یہ ایک سڑک کے درمیان بیمار یا زخمی حالت میں بیٹھا لگ رہا ہے اور ہل بھی نہیں سکتا، ایک گاڑی اسے ٹکر مار کر چلی گئی، قریب سے گزرنے والوں کو جب مدد کیلئے کہا تو وہ بھی نہ رکے۔۔۔ اور یہ سب کچھ ایک سیاسی ریلی کے دوران ہوا جو شائد نواز شریف کو شرمندہ کرنا چاہتی تھی! اللہ آپ کو اپنے عذاب سے بچائے۔۔۔“

تشدد کے بعد بدترین حالت میں موجود گدھے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہے اور ایسا کرنے والوں کی شدید مذمت میں مصروف ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).