ائیر ہوسٹس کی خود کشی کا معمہ پیچیدہ ہو گیا


معروف ائیرلائن کی ائیرہوسٹس نے خود کشی کرلی، اس سے پہلے اپنے شوہر کو آخری پیغام کیا بھیجا؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 39 سالہ انیسیہ باترہ بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل کی بیٹی تھی اور جرمن ائیرلائن لفتھینزا میں کام کرتی تھی۔جمعے کے روز وہ چوتھی منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ اس کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا خاوند میانک سنگھوی مزید جہیز لانے کا مطالبہ کرتا تھا اور مسلسل اسے ہراساں کر رہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میانک اپنی اہلیہ پر تشدد بھی کرتا تھا جبکہ اسے ہی قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ میانک سنگھوی نے انہیں بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ نے خود کشی کی ہے اور اس کے ثبوت کے طور پر وہ آخری میسج بھی دکھایا ہے جو اس کی بیوی نے خودکشی سے قبل اسے بھیجا۔ میانک سنگھوی نے پولیس کو بتایا کہ ’’سہ پہر ساڑھے چار بجے ملنے والے میسج میں میری اہلیہ نے لکھا تھا کہ وہ نیچے کود کر خود کشی کرنے والی ہے۔ میسج پڑھ کر میں بالکونی کی جانب بھاگا لیکن اس کا دروازہ باہر سے بند تھا۔ میں نے کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر کنڈی کھولی لیکن میری اہلیہ وہاں نہیں تھی۔ جب میں بھاگ کر نیچے گیا تو ایک مزدور نے بتایا کہ وہاں ایک خاتون گر کر ہلاک ہو چکی تھی۔‘‘

انیسیہ نے واقعی خود کشی کی یا اسے قتل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔ اس کے خاوند کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا البتہ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).