چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وادی ہنزہ میں روایتی رقص سے لطف اٹھاتے ہوئے


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے جس میں وہ بھرپور طریقے سے زندگی سے لطف اٹھاتے نظر آ رہے ہیں جس کا واضح ثبوت ہنزہ ویلی سے سامنے آنے والی ویڈیو ہے۔

ہنزہ ویلی میں بنائی گئی اس ویڈیو میں چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کا احوال دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں مقامی موسیقی بجائی جا رہی ہے جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ محفل میں موجود دیگر لوگ بھی محو رقص ہیں۔

دن رات از خود نوٹسز کی طویل سماعتیں، بنیادی حقوق کی فراہمی کی کوششیں اور ہسپتالوں کے دورے کرنے والے چیف جسٹس ثاقنب نثار عوام میں بابا رحمت کے نام سے مقبول ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).