فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 3 مجرموں کی سزائے موت معطل


supremecourtسپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے تین مجرمو ںکی سزا معطل کر دی۔سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3 مجرموں کی سزاو¿ں پرعمل در آمد معطل کردیا گیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلوں کو ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا اورنہ ہی انہیں وکیل مہیا کیا گیا اور انہیں الزامات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان کے اہل خانہ کو خط بھیجا گیا کہ انہیں سزائے موت دی جارہی ہے اورملاقات کے لیے بلایا گیا، اسی خط کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی گئی تھی۔
عدالت نے تینوں مجرمان فتح خان ، فضل غفار، اورتاج گل کی سزائے موت پرعمل درآمد روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اوردیگر فریقین کونوٹس جاری کردیئے جب کہ مقدمے کا ریکارڈ طلب کرکے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ تینوں مجرمان فتح خان ، فضل غفار، اور تاج گل کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جن پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔


Comments

FB Login Required - comments