حکومتی کشتی لیک ہوکرہچکولے کھارہی ہے: بلاول بھٹو


bilawal bhutooپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے الیکشن تاریخی اور اہم ہیں اگر یہاں سے (ن) لیگ جیت گئی تو سمجھوں گا کہ نواز شریف اور مودی کی دوستی کی حمایت کی گئی۔
آزاد کشمیر کے شہر باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے بیانات نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے ہم پاناما لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم نہ اسمبلی میں آرہے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کے مطالبات مان رہے ہیں۔ مشترکہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کے حوالے سے چند سوالات کئے ہیں لیکن انہیں بھی جواب نہیں دیا جارہا، پاناما لیکس پر وزیراعظم کو جواب دینا ہی پڑے گا لیکن لگتا ہے کہ حکومتی کشتی لیک ہوکرہچکولے کھارہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوٹلی میں وہی الفاظ دہرائے تھے جو آپ نے پیپلزپارٹی کے منتخب وزیراعظم کے لئے کہے تھے، آپ نے پیپلز پارٹی کے منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا آج ہم آپ سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں یا آپ کہیں کہ اس وقت آپ غلط تھے یا میرا مطالبہ مان لیں اورگھر چلے جائیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرکا الیکشن اہم اورتاریخی ہے، اگر یہاں سے (ن) لیگ جیت گئی تو ایسا لگے گا کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دوستی کی حمایت کی گئی ہے، مودی وہ شخص ہے جو ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے جسے کئی ممالک اپنے ملک کا ویزہ دینے سے بھی گریز کرتے ہیں لیکن ہمارے وزیراعظم نے ان سے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی سالگرہ کا بھی کیک ان سے کٹوایا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی بات کی جائے تو وہاں بھی چھوٹو گینگ نے چھوٹے میاں صاحب کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا، چیف منسٹر پنجاب ہاو¿س میں بیٹھے چھوٹو گینگ کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا، تخت رائیونڈ کی ناکام پالیسی سے غربت بڑھ رہی ہے، (ن) لیگ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں بھی ناکام ہوگئی ہے اور ایک اورنج ٹرین کے لئے 5 گرجا گھروں کو گرایا جارہا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “حکومتی کشتی لیک ہوکرہچکولے کھارہی ہے: بلاول بھٹو

  • 11-05-2016 at 6:01 am
    Permalink

    بلاول کی پھپھو جان نے تو بلاول بھٹو شہید بھی کہہ دیا ہے جوش خطابت میں

Comments are closed.