’میری عمر میں کھلاڑی چین یا قطر جاتے ہیں‘


فٹبال سٹار کرسچیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ اطالوی کلب یووینٹس کی طرف سے کھیلنے کا موقع دیے جانے پر شکر گزار ہیں اور عموماً ان کی عمر میں کھلاڑی چین یا قطر کے فٹبل کلبوں کا رخ کرتے ہیں۔

پرتگال کے 33 سالہ کپتان چند دن پہلے تک ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی طرف سے بطور سٹرائیکر کھیلتے تھے۔ تاہم ان کا ٹرانسفر اب 100 ملین پاؤنڈ کے عوض اطالوی کلب یووینٹس میں ہوا ہے۔

نو سال تک ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے رونالڈو نے کہا کہ ‘اپنے کیریئر کے اس موڑ پر یووینٹس کی طرف سے کھیلنے پر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے’۔

’اپنے دور کا بہترین کھلاڑی‘

رونالڈو کے جڑواں بچوں کی پیدائش

دنیا کے امیر ترین کھلاڑی

وہ اٹلی کے شہر ٹیورن میں اپنے نئے کلب کی جرسی دکھانے کی تقریب میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔

رونالڈو

رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2009 میں ریال میڈرڈ آئے اور کلب کے لیے سب سے زیادہ 451 گول کیے۔

رونالڈو نے یہ بھی کہا کہ انھیں امید ہے کہ وہ اطالوی کلب کے لیے ‘لکی سٹار’ ثابت ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ انھیں کسی اور کلب سے کھیلنے کی پیشکش نہیں تھی۔

رونالڈو یووینٹس کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ارجنٹینا کے فارورڈ گونزالو ہیگوئن کے پاس تھا جسے خریدنے کے لیے اطالوی کلب نے 75 اعشاریہ تین ملین پاونڈ ادا کیے تھے۔

رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2009 میں ریال میڈرڈ آئے اور کلب کے لیے سب سے زیادہ 451 گول کیے۔ اس دوران انھوں نے پانچ بار دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ ‘بیلن ڈور’ بھی حاصل کیا۔ جبکہ گزشتہ پانچ سیزن میں سے چار سیزن میں رونالڈو نے میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ میں بھی کامیابی دلوائی اور فیفا کلب ورلڈ کپ بھی جیتا۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ ‘میں ان سارے کھلاڑیوں سے مختلف ہوں جو میری عمر میں یہ سوچتے ہیں کہ ان کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ میرے لیے یہ بہت جزباتی لمحہ ہے۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp