الیکٹبلز کا رشتے داریوں کی مدد سے بُنا گیا جال


Published on: Jul 18, 2018

گزشتہ کئی انتخابات میں الیکٹبلز کا ہماری سیاست میں کردار سیاسی تبصروں کا موضوع ہوتا ہے لیکن جتنا شور و غلغلہ اس انتخاب میں الیکٹبلز کے حوالے سے اٹھا وہ منفرد ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کامیابی پیسے اور الیکٹبلز کے بغیر ممکن نہیں

ڈاکٹر خلیل راجن پور سے تعلق رکھتے ہیں ان کی ایک تحریر نے اس حوالے سے کافی شہرت پائی ان کا کہنا ہے کہ جب وہ لڑکپن میں تھے تو سردار جعفر خان لغاری جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ کے رکن نامزد ہوئے ڈاکٹر خلیل کو جب اعلیٰ تعلیم کے دوران سیاسی شعور حاصل ہوا تو وہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد کے حامی ہوئے 1988 کے انتخابات میں جب مقابلہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان برپا تھا تو سردار جعفر لغاری پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے لہذا ووٹ ان کے پلڑے میں گیا اس کے بعد کئی جمہوری اور غیر جمہوری حکومتیں آئیں لیکن ان میں ایک قدر مشترک تھی کہ ہر دفعہ امیدوار جعفر لغاری ہی ہوتا تھا خواہ ٹکٹ آئی جے آئی کا ہو ن لیگ کا ہو قاف لیگ کا ہو یا پیپلز پارٹی کا ڈاکٹر خلیل عمر کے اس حصے میں اچھی طرز حکمرانی اور اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں وہ تحریک انصاف کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں لیکن اس دفعہ بھی ہمیشہ کی طرح راجن پور سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار جعفر لغاری ہی ہیں۔

جمہوریت انتخابات کے ذریعے مسابقت کی فضا قائم کرتی ہے اور اس طرح نئے طبقات سیاسی نظام میں داخل ہوتے ہیں لیکن پاکستان کی سیاست میں الیکٹبلز خاندانی سیاست کا راج اور تسلط بجائے کمزور ہونے کہ مزید پختہ ہو رھا ہے

الیکٹبلز سے مراد وہ افراد یا خاندان ہیں جو ذاتی اثر و رسوخ رکھتے ہیں ان کا ذاتی ووٹ بنک کسی سیاسی جماعت کا محتاج نہیں ہوتا گذشتہ کئی انتخابات کے نتائج ان کے اس تاثر کو تقویت پہنچاتے ہیں پارٹی کوئی بھی ہو ان کا ذاتی خاندانی سماجی اثر و رسوخ انہیں پارلیمنٹ اور اقتدار کی راھدایوں میں لا پہنچاتا ہے۔

قیام پاکستان سے قبل نوآبادیاتی دور میں ان اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو انگریز سرکار کی حمایت کے بدلےزرعی زمین وظائف اور القابات بھی دیے گئے برطانوی راج نے نمبرداری اور ذیلدادی کا نظام قائم کیا جس کے ذریعے سے اس طبقے کا مقامی سیاست میں اھم کردار ہوگیا حکومت شہریوں سے براہ راست رابطے استوار کرنے کے بجائے ان لوگوں کے ذریعے مخاطب ہوتی بہت سی جگہوں پر ان لوگوں کو مجسٹریسی کے اختیارات بھی دیے گئے ان کے خاندانوں پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھولے گئے اور یوں یہ طبقہ لائل محمدن کہلایا۔

قیام پاکستان کے دوران آخری لمحات میں جب پاکستان کا قیام واضح حقیقت بن گیا تو یہ یونینسٹ جاگیردار مسلم لیگ میں شامل ہوگئے ایسے ہی ایک موقع پر علامہ اقبال نے ان کی مسلم لیگ میں جوق در جوق شمولیت پر قائد اعظم کو خط میں لکھا کہ کہیں اتنی بڑی تعداد میں ان کی مسلم لیگ میں شمولیت سے مسلم لیگ زمیندارہ لیگ تو نہیں بن جائے گی۔ آج لاھور میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے علامہ اقبال کے پوتے الیکشن کی سائنس نہ جاننے اور الیکٹبلز کی تعریف پر پورا نہ اترنے کے باعث ٹکٹ سے محروم ہیں قیام پاکستان کے بعد جب قائدِ اعظم کی رحلت اور لیاقت علی خان کی شہادت ہوئی تو پنجاب کے دو جاگیرداروں دولتانہ اور ممدوٹ کے درمیان پارٹی قیادت اور اقتدار کی رسہ کشی شروع ہوئی جو بالآخر جنرل ایوب خان کے پہلے مارشل لاء پر منتمج ہوئی۔

جنرل ایوب جنرل ضیا جنرل مشرف کے آمرانہ ادوار ہوں یا ذوالفقار علی بھٹو بینظیر بھٹو نواز شریف کی جمہوری حکومتیں الیکٹبلز مقامی انتخابی سیاست پر حاوی رھے اور اھم عہدوں پر فائز تھے ملتان کے قریشی خاندان سے تعلق رکھنے والے شاہ محمود قریشی 1947 کے انتخابات میں یونینسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر مسلم لیگ کے امیدوار کے مقابلے میں میدان میں اترے اور آج انہی کے پوتے شاہ محمود قریشی ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں بھٹو دور میں شاہ محمود قریشی کے چچا نواب صادق حسن قریشی وزیر اعلیٰ پنجاب تھے جنرل ضیاء الحق کے دور میں شاہ محمود قریشی گورنر پنجاب تھے شاہ محمود قریشی وزیر نوے کی دھائی میں وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے پھر وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر بنے پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیر خارجہ بنے۔

جہاں اس اثر و رسوخ کی وجوہات میں سے ایک پیری مریدی ہے مزارات گدی نشینی نے ان کے سیاسی اثر و رسوخ کے ساتھ ساتھ روحانی اور مذہبی اثر ورسوخ بھی قائم کیا مریدین اندھی تقلید کے ذریعے ان سے اظہار عقیدت کرتے ہیں ان کے مریدین نہ صرف انہیں ووٹ دیتے ہیں بلکہ دوسرے حلقوں سے تعلق رکھنے والے مریدین بھی ان کی ہدایت پر ووٹ دیتے ہیں یہی وجہ ہے شاہ محمود قریشی کو ان کی پارٹی نے سندھ کے جن حلقوں سے انتخابات میں اتارا ہے وھاں ان کے مریدین کی خاطر خواہ تعداد پائی جاتی ہے

پیروں کے علاؤہ جاگیرداروں پر مشتمل سیاسی اشرافیہ زمین کے ذریعے ووٹرز پر اپنا تسلط قائم رکھتی ہے جنوبی پنجاب سے لے کر اندرون سندھ تک بہت سے حلقوں میں یہ مقابلہ دو با اثر زمینداروں میں ہوتا ہے اور ان کے مزارعے ان کی حمایت پر مجبور ہوتے ہیں ان کے حلقوں میں قصبات میں پارٹی ووٹ بھی پایا جاتا ہے جو پارٹی ٹکٹ کے ذریعے ان کی جیت کو یقینی بنا دیتا ہے مختلف سرداروں جاگیرداروں میں موثر انتخابی دھڑے بندیاں بھی ہوتی ہیں جیسے راجن پور میں مزاری دریشک کھوسہ قبائل کا اتحاد

اس سلسے میں ذات برادری بھی اھم کردار ادا کرتی ہے ریاست کمزور ہے قومیت کا پہلو بھی مضبوط نہیں لہزا ان دیہی علاقوں کے ووٹر اپنی ذات برادری کے سماجی روابط کے زیر اثر ووٹ دیتے ہیں اکثر اوقات مخالف امیدوار دوسری برادری یا قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے تو ایسے میں ذات برادری اور قبائلی تفاخر کے جذبات ابھارے جاتے ہیں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی سیاسی شخصیات قبائلی تمن دار کا ٹائٹل بھی رکھتی ہیں لہزا ایک لغاری یا مزاری کے لئے اپنے تمن دار سردار کو ووٹ دینا معمولی بات ہے

عموماً بلدیاتی انتخابات اور ادارے سیاست میں نئے طبقات کی شمولیت کا باعث بنتے ہیں لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے زیادہ تر بلدیاتی انتخابات دور آمریت میں ہوئے وہ جنرل ایوب کا بنیادی جمہوریتوں کا نظام ہو ضیا الحق کی مجلس شوریٰ یا جنرل مشرف کا ڈسٹرکٹ ناظم کا بلدیاتی نظام کیونکہ یہ الیکٹبلز آمریتوں کے ہم رکاب ہوتے ہیں مقامی سیاست پر ان خاندانوں کا تسلط بلدیاتی نظام کے ذریعے مزید گہرا ہوا

جنرل مشرف کے دور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شاہ محمود قریشی نے قومی سیاست کے بجائے ملتان کا ضلع ناظم بننا پسند کیا اسی طرح دیگر بہت سے اراکین اسمبلی نے اسمبلیوں کی رکنیت سے استعفی دے کر ضلعی ناظم منتخب ہونے کو ترجیح دی جو خود اس میدان میں نہ اتر سکے انہوں نے اپنے بھائی بیٹے بھتیجے کے ذریعے مقامی سیاست پر بالادستی قائم رکھی

رشتہ داریاں بھی الیکٹبلز کے اثر و رسوخ کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس ضمن میں ایک تو وراثتی رشتے ہیں جن کے ذریعے آپ کے خاندانی سیاسی اثر و رسوخ کو تقویت ملتی ہے اور دوسرے دوسرے خاندانوں میں شادی کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے

ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رشتہ داریاں کئی اضلاع اور کئی صوبوں تک محیط ہیں سابق گورنر مخدوم احمد محمود ان کے ہم زلف ہیں جہانگیر ترین مخدوم احمد محمود کے بہنوئی ہیں سندھ کا پیر پگارا خاندان بھی کئی رشتوں سے یوسف رضا گیلانی کا قریبی رشتے دار ہے یوسف رضا گیلانی کے ماموں اوکاڑہ حجرہ شاہ مقیم کے پیر ہیں ان کے خاندان کی رشتہ داریاں ملتان کے قریشی خاندان سے بھی ہیں یہی وجہ تھی کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے صدر کے عہدے کے لئے کسی نظریاتی راھنما کے بجائے سردار فاروق لغاری اور پھر آصف علی زرداری نے 2008 میں یوسف رضا گیلانی کو بطور وزیراعظم نامزد کیا۔

مزید پڑھنے کے لئے اگلا صفحہ کا بٹن دبائیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2