پیپلزپارٹی ورکروں کے لیے غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پہ پرویز خٹک کا بیان


”میڈیا پر چلنے والا میرا کلپ جھوٹا ہے، میں نے تو کہا تھا کہ۔۔۔“ پیپلز پارٹی کے جھنڈے لگانے والوں سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

عام انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھی تیز ہو گئی ہے جس دوران مخالفین پر سیاسی حملوں کیساتھ ساتھ اخلاقی حملے بھی شروع ہو گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں سیاستدان کو مخالفین کیخلاف اخلاقیات سے گری زبان استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Madiha Abbas Naqvi@Madeeha_Naqvi

جہاں پی پی پی کا جھنڈا دیکھتا ہوں سوچتا ہوں کسی طوائف کے بیٹے نے لگایا ہے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی پرویز خٹک

پرویز خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میرے خلاف میڈیا پر چلنے والی ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے۔ میں پیپلز پارٹی میں شامل ایک مخصوص شخص کی بات کر رہا ہوں جو ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہا ہے اور میرے لوگوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ اپنا ووٹ بیچنا وطن سے غداری کے مترادف ہے۔میڈیا کو سچ دکھانا چاہئے، ایڈیٹ کئے ہوئے ویڈیو کلپس نہیں۔۔۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).