افغان حکام نے علی حیدر گیلانی کو پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا


ali haidarافغان حکام نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا۔ علی حیدر گیلانی کے بیٹے کو ملتان میں 2013 کے انتخابات کی مہم میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح پر کوششیں کی گئیں اور بالآخر افغانستان میں ان کی موجودگی کا علم ہوا جس پر خصوصی آپریشن کے بعد انہیں القاعدہ سے منسلک گروپ کی قید سے بازیاب کرا لیا گیا ، اس دوران چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے ، علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بعد کابل سے خصوصی طیارے کے ذریعے ان کی واپسی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور ان کے بھائی قاسم گیلانی انہیں لینے کیلئے افغانستان روانہ ہوچکے ہیں۔ علی حیدر گیلانی کی واپسی کی اطلاع ملتے ہی لاہور اور ملتان میں ان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں کا جم غفیر اکٹھا ہوگیا جنہوں نے ان کی واپسی کا جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی کے بعد ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، کارکنوں کی جانب سے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں صدقے کیلئے بکرے بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments