عمران خان کا جہلم میں خالی جلسہ گاہ سے خطاب


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جہلم میں خطاب کے دوران جلسہ گاہ پوری طرح نہیں بھر سکی۔

اس حوالے سے این اے 67 گجرات سے نامزد امیدوار اور پی ٹی آئی کےترجمان فواد چوہدری نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سخت سیکورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑیں،ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہلم جلسے میں ہمارے بہت سے امیدوار بھی وقت پر نہیں پہنچ سکے تھے۔

جہلم جلسے کے دوران پنڈال کا پچھلا حصہ خالی تھا ،صرف خالی کرسیاں ہی نظر ا ٓرہی تھیں،عام طور پر عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ جہلم کے جلسے میں بھی شرکا کی اچھی تعداد کی توقع کی جارہی تھی تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین جب جلسہ گاہ میں پہنچے تو لوگوں کی تعداد کم رہی، ہزاروں کرسیاں خالی نظر آئیں۔ جلسہ گاہ پر ایک نظر دالے ہی سے مایوس کن حاضری کا اندازہ لگا جا سکتا تھا۔

واضح رہے کہ سیاسی مبصرین نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیالکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں حاضرین کی تعداد میں مسلسل کمی کی نشاندہی کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).