کام کرنے کا جنون لے کر شوبز میں آئی ہوں : مہوش حیات


mehwishمعروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ شوبزمیں کام کرنے کا جنون لے کر آئی ہوں،بالی وڈ سے بلاوا آیا تو ضرور جاو¿ں گی۔ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشارہوکرجب اس شعبے میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔ فلموں کی کامیابی نے میرے پرستاروں کی تعدادمیں بے پناہ اضافہ کیا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے۔ پڑھے لکھے فنکاراورتکنیک کاروں نے ایک نئی اننگز شروع کی ہے جس کا زبردست رسپانس سامنے آرہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ بالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی توضرور کام کروں گی، وہاں کام کرتے ہوئے مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا، کیونکہ بالی وڈ میں فلم کو بنانے کے لیے جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔
وہیں اس کی پروموشن کے لیے بھی بھاری بجٹ مختص ہوتا ہے۔ جب کہ ہمارے ہاں جدید ٹیکنالوجی سے ابھی فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں، اس کے علاوہ فلم کی پروموشن کے لیے بھی حال میں کام ہونے لگا ہے، جوبہت خوش ا?ئند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کی ذمے دار حکومت ہے اگر حکومت پاکستان فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرتی تو حالات اس قدر خراب نہ ہوتے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بہت سی سیاسی جماعتوں کی حکمرانی رہی لیکن کسی نے بھی سنجیدگی اوردلچسپی سے فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے اقدامات نہ کیے حالانکہ کسی بھی ملک کی شناخت اس کی ثقافت اور فنون ہوتے ہیں مگر ہمارے ہاں توبڑی ذمے داری کے ساتھ وزارت ثقافت کوہی ختم کردیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے فلم اورٹی وی کے شعبوں میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے اوریہ سلسلہ جاری ہے۔ میرے نزدیک سیکھنے کا عمل تا عمر جاری رہنا چاہیے۔ جولوگ خود کوپرفیکٹ سمجھتے ہیں ان کوآنے والے دور میں بہت سے مسائل کا سامنا رہتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے سینئرز سے تو رہنمائی لیتی ہی ہوں، مگر اپنے جونیئرز سے بھی سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔


Comments

FB Login Required - comments