فیصل آباد میں غیرت کے نام پر تین خواتین کا قتل


\"womenفیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں غیرت کے نام پر تین خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملزموں کو خواتین کے کردار پر شبہ تھا اور انہوں نے شک کی بنا پر غیرت کے نام پر تینوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے واقعے میں مسنین ، واگ اور ان کا ایک دوست شاہد بھی ملوث ہے جس نے واردات میں دونوں کی مدد کی تھی۔ تینوں ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا اور ان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

One thought on “فیصل آباد میں غیرت کے نام پر تین خواتین کا قتل

  • 11/05/2016 at 3:25 pm
    Permalink

    میڈیا کا ایسے قتال کے ساتھ “غیرت” لفظ کو جوڑنا خود ایک سوالیہ نشان ہے۔

    ہیڈلائن یوں ہونے چاہیے: فیصل آباد میں ذلیل اور کمینے مردوں نے تین خواتین کو قتل کردیا

Comments are closed.