پاکستانی انتخابات میں انتہا پسند تنظیمیں بھی حصہ لینے کو تیار، نیویارک ٹائمز


الیکشن کمیشن کی جانب سے نمایاں طور پر ایک نئی مذہبی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے، امریکی اخبار۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے نمایاں طور پر ایک نئی مذہبی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں بڑی تعداد میں دائیں طبقے سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند مذہبی عناصر اور مذہبی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمزمیں گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں بڑی تعداد میں دائیں طبقے سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند مذہبی عناصر اور مذہبی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نمایاں طور پر تحریک لبیک کے نام سے ایک نئی مذہبی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اورنگزیب فاروقی جیسے مذہبی عناصر عدالتوں کی مہربانی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اورنگزیب فاروقی کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلیے الیکشن ٹربیونل میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی تاہم ٹریبونل نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کردی کہ اورنگزیب فاروقی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).