نوازشریف، مریم اورکیپٹن (ر) صفدرکا اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن


ہرملاقات سے قبل میاں نوازشریف کی مرضی جانی جائے گی: فوٹو: فائل

ہرملاقات سے قبل میاں نوازشریف کی مرضی جانی جائے گی

سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم اورکیپٹن (ر) صفدر کا اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نوز کا آج اڈیالہ جیل میں چھٹا روزجب کہ آج ملاقات کا بھی دن ہے، ملاقات صبح 8 بجے سے چاربجے تک جاری رہ سکے گی جس کے لیے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے کے ساتھ بیٹھایا جائے گا۔  ملاقاتیوں کے لیے اضافی کرسیاں لگا دی گئیں، ہرملاقاتی کو صرف 20 منٹ ملاقات کی اجازت ہوگی۔

جیل ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف ملاقات کے لیے خاص طورپرالصبح تیارہوئے ہیں، نوازشریف نے روایتی لباس شلوارقمیض اور ویسٹ کوٹ پہنا ہے اوران کی تیاری میں مشقتی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مریم نوازبھی روایتی اندازمیں تیارہوئی ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے ہرملاقات سے قبل میاں نوازشریف کی مرضی جانی جائے گی، ملاقات کے لیے آنے والوں کو جیل مینوئل کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی، ملاقات شناختی کارڈ کے بغیرممکن نہیں ہوگی اورملاقات سے قبل موبائل فونزجیل عملہ ضبط کرلے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).