امیتابھ نے مداحوں سے اپنی نئی فلم کی تشہیر کے آئیڈیاز مانگ لیے


\"teen\"بولی وڈ کے کامیاب اور معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آنے والی فلم ’تین‘ کی تشہیر کے لیے نئے اور دلچسپ آئیڈیاز دینے کا کام مداحوں کو سونپ دیا۔
73 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو ایک پیغام دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مداح انہیں فلم ’تین‘ کی تشہیر کے لیے کچھ نت نئے آئیڈیاز بھیجیں اور جو آئیڈیا انھیں پسند آئے گا، اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
فلم ’تین‘ ایک سنسنی خیز اور جذباتی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں امیتابھ کے ہمراہ اداکار نوازالدین صدیقی اور ودیا بالن اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔
کلکتہ میں فلمائی جانے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرم پر بنائی گئی ہے جس سے اس کے تین اہم کرداروں کی زندگیاں نہایت متاثر ہوتی ہیں، اس فلم میں امیتابھ کا نام جون بسواس، نوازالدین صدیقی کا نام مارٹن داس اور ودیا بالن کا نام سریتا سرکار ہوگا۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔