سبز مرچوں کی چٹنی کھاؤ: مولانا خادم حسین رضوی کا انقلابی معاشی پروگرام


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر نے خادم حسین رضوی سے سوال کیا کہ ا گر آپ کی حکومت آتی ہے تو تحریک لبیک کی خارجہ پالیسی یہی ہو گی جس میں سخت زبان استعمال کی جائے گی؟ اس سوال پر خادم حسین رضوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی گی تو ہماری خارجہ پالیسی اسلام کے مطابق ہو گی، اگر ہمارے کوئی دو جملے سخت ہو گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ تھوڑا ہے کہ تمام نظام ہی الٹ پلٹ ہو گیا ہے۔ جب ہمارا نظام آئے گا تو دنیا دیکھے گی۔

اینکر نے سربراہ تحریک لبیک سے سوال کیا کہ آپ کی معاشی پالیسی کیا ہو گی، کوئی معاشی پلان ہے آپ کے پاس؟ اس سوال پر خادم حسین رضوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا سوال کیا ہے۔ جب ہماری حکومت آئے گی تو حکمرانوں کی زندگی سادہ ہو گی اور عوام کی بھی۔ حکمران ساٹھ لاکھ کی گھڑی نہیں پہنے گا۔ دہی کم ہو جائے تو جہاز لاہور دہی لینے کیلئے نہیں جائے گا بلکہ ان کو کہا جائے گا کہ سبز مرچوں کی چٹنی بنا کر کھاؤ۔

اینکر نے خادم حسین رضوی سے سوال کیا کہ ملک پر بہت قرض ہے وہ آپ کس طرح واپس کریں گے؟ خادم حسین رضوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں قوم نے کروڑوں روپے کی چیزیں لا کر دیں۔ رضائیاں، کھانا اور پورے ملک میں ہونے والے دھرنوں میں لوگوں نے بسترے اور کمبل لا کر دیئے۔ ہمارے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جو ایک ہی بندہ سارے ملک کا قرض ادا کر دے گا۔ ان کو پتہ ہے ،آگے ظالم نہیں ہے، ہڑپ کرنے والا نہیں۔ لوگ سڑکوں پر بھی پیسے رکھ دیں گے، آپ قرض ادا کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).