مخصوص طاقتیں اپنے مفادات کے لیے امریکہ اور روس کے تعلقات کو قربان کرنا چاہتی ہیں: پوتن


Russian President Vladimir Putin

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پہلی سربراہ ملاقات کے مخالف امریکی ناقدین پر تنقید کی ہے۔

روسی سفیروں سے ماسکو میں ایک ملاقات کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا ’امریکہ میں بعض مخصوص طاقتیں اپنے پارٹی مفادات کے لیے امریکہ اور روس کے تعلقات کو قربان کرنا چاہتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’وہ اپنے لاکھوں لوگوں کو کہانیاں سنا رہے ہیں۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر روس ے لیے نرم گوشہ رکھنے کا الزام ہے، وہ سنہ 2016 کے انتخابات میں دخل اندازی سے انکار کرتے ہیں۔

اب روس امریکہ مخالف پروپیگنڈا ختم کر دے گا؟

امریکہ اور روس میں کس کی فوج میں کتنا دم؟

’روس نہیں اب چین امریکہ کا عسکری حریف‘

US president Donald Trump shakes Russian counterpart Vladimir Putin's hand

کئی دنوں کے تنازع کے بعد پیر کو ہیلسنکی میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مبینہ مداخلت کے الزامات پر روس کا دفاع کیا۔

اس سے پہلے انھوں نے اپنے نیٹو اتحادی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی اور وہ برطانیہ بھی گئے تاہم روسی سربراہ کے مقابلے اس دوران ٹرمپ کا موقف کافی سخت رہا۔

جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے مخالفین روس کے ساتھ بہتر تعلقات کے بجائے جنگ چاہتے ہیں۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود اپنے انٹیلی جنس اداروں پر اعتبار کرتے ہیں یا روسی صدر پر، تو انھوں نے جواب دیا: ‘صدر پوتن کہتے ہیں کہ روس نے مداخلت نہیں کی۔ مجھے بھی اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔’

امریکی انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ روس نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران سرکاری سرپرستی میں سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلا کر اور سائبر حملے کر کے پلڑا ہلیری کلنٹن کے خلاف کرنے کی کوشش کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp