وزیر اعلیٰ پنجاب کون بنے گا؟ سہیل وڑائچ کا دعویٰ


معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف میں اہم حیثیت حاصل ہے اور وہ اس سے قبل بھی اہم حکومتی عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے عمران خان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جبکہ جہانگیر ترین کی خواہش ہے کہ اسحاق خاکوانی وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں اور اُنہوں نے اِن کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ بھی دلوایا ہے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری بھی تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے فیورٹ ہو سکتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے پنجاب میں انتخابی میدان مار لینے کی صورت میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب ہو سکتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا نام بھی لیا جا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).