ہارون بلور پر حملے کا مرکزی کردار گرفتار


اے این پی کے شہید صوبائی امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کے حوالے سے خیبر پختون خوا پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون بلور پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ خود کش حملہ آور کا تعلق ہنگو سے تھا اور اس کے دو سہولت کار تھے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاہم ہارون بلور کو کوئی دھمکی نہیں ملی تھی۔ اس سلسلے میں جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔

 

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).