انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں گی: ڈاکٹر عبدالقدیر خان


پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے شہرت یافتہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ انتخابات کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہاتھ ملائیں گی اور ان کی مشترکہ حکومت بن سکتی ہے جو چل بھی سکتی ہے کیونکہ دو بڑے صوبوں میں ان کی گرفت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کو تو پریشان حکومتیں ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل کسی ایک جماعت یا خاندان تک محدود رکھنا درست نہیں۔ جس نے جتنا ملک، قوم اور قومی سرمایہ کو نقصان پہنچایا اس سے اتنی ہی پوچھ گچھ ہونی چاہئے۔ بد قسمتی سے یہاں احتساب کی روایات ہی نہیں ڈالی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو فریق نہیں بننا چاہئے اور اپنی آئینی حدود تک محدود رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی پکڑ ہو سکتی ہے تو جنرل مشرف کی کیوں نہیں؟ اس وجہ سے سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).