اڑن گاڑیوں کا ڈرائیونگ سکول


The Kitty Hawk Flyer in Las Vegas

اس ارنے والی گاڑی کو لاس ویگس میں ایک جھیل کے اوپر تجرباتی طور پر اڑایا گیا

ایسا لگ رہا ہے کہ آج کل ہر کوئی اڑنے والے گاڑیاں بنا رہا ہے لیکن ’دی کٹی ہاک فلائر‘ نامی کمپنی ان سے ذرا ہٹ کر ہے۔

یہ کمپنی گوگل کے شریک بانی لیری پیج کی ہے اور اس میں ایک چھوٹا سا تربیتی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہاں صارفین ان گاڑیوں کو اڑانا اور اس کا طریقۂ کار سیکھتے ہیں جس میں 90 منٹ لگتے ہیں۔

اس تربیت کا زیادہ وقت اس چیز کی مشق کرتے گزرتا ہے کہ اگر کچھ غلط ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے۔

یہ تربیت ایک بنیادی پروگرام سے شروع ہوتی ہے جس میں کمپیوٹر پر آپ کو دو ایسی چیزوں کے بارے میں سکھایا جاتا ہے جن دو چیزوں کی سب سے زیادہ فکر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، بلندی پر اختیار اور دوسرا سمت کا تعین کرنے والے جوئے سٹک۔

اس کے بعد آپ اصل اڑنے والی گاڑی میں بیٹھتے ہیں جو زمین کے ساتھ بندھی ہوتی ہے۔ اس مشق کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس گاڑی میں سواری کے دوران کسی بھی قسم کی خرابی کو دور کیا جا سکے جو ممکنہ طور پر پیش آ سکتی ہے۔

اس کے بعد کے مرحلے میں آپ ہنگامی صورتحال سے نکلنے کی مشق کرتے ہیں۔ تربیتی ٹیم نے گیندوں سے بھرا ایک تالاب بنا رکھا ہے جس میں مشق کرائی جاتی ہے کہ اگر یہ گاڑی الٹی ہو کر گرے تو آب اس میں سے باہر کیسے نکلیں گے۔

جب یہ سب آپ کامیابی سے کر لیتے ہیں تو آپ اڑن گاڑی چلانے کے لیے تیار ہیں۔

Ball pond simulating Kitty Hawk Flyer landing on water

اس پول میں اس گاڑی کی ہنگامی حالت میں لینڈنگ کی تربیت کی گئی

اس تربیت میں شامل برٹنی میکولکا کا اپنی پرواز کے بارے میں کہنا تھا: ’میں نے زیادہ نہیں سوچا، بس اس گاڑی کو اس کا کام کرنے دیا اور جہاں میرا دل کیا میں اسے لے گئی۔‘

’یہی اس کی خوبصورتی ہے کیونکہ آپ اڑتے ہوئے خوبصورت مناظر دیکھتے ہیں، میں نے بس اسے اتنا ہی بتایا کہ مجھے کہاں جانا ہے۔ مجھے کسی بارے میں زیادہ سوچنا نہیں پڑا۔ ‘

اس فلائنگ کار میں صرف ایک نشست ہے اور یہ ایک بڑے ڈرون کی طرح ہے۔ اس کی تخلیق کا کام خفیہ رکھا گیا اور رواں برس کے آغاز میں اس کی رونمائی کی گئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک دن یہ ایک عام برقی کار کی قیمت میں فروخت ہو گی۔ یعنی تقریباً 40 ہزار ڈالر میں۔

تاحال فی الحال اس کی پرواز محدود ہے اور بیٹری 20 منٹ تک چلتی ہے۔ ابھی اس کی ٹیم نے اسے ایک جھیل کے اوپر تجرباتی طور پر اڑایا ہے کیونکہ تاحال کسی آبادی والے علاقے کے اوپر یا رات کے وقت اسے اڑانا ابھی غیر قانونی ہے۔

لیکن ٹیم کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایسا کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp