غریب ماں سے 50 لاکھ روپے میں 16 سالہ لڑکی خرید کر جنسی زیادتی کرنے والے وزیر پر فرد جرم عائد


بھارت میں ماں سے 50 لاکھ روپے میں 16 سالہ لڑکی خرید کر جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے سابق وزیر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ سابق وزیر پر فرد جرم گوا کی عدالت میں عائد کی گئی ۔

پولیس کے مطابق 54سالہ سابق بھارتی وزیر کے خلاف ایک 16 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں”ویمن پولیس سٹیشن“ میں ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا تھا۔ لڑکی کی جانب سے سابق وزیر پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے پہلے اس کو نشہ آور اشیا کھلائیں اور پھر اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے اپنی والدہ پر بھی الزام عائد کیا تھا جس نے لڑکی کو 50 لاکھ روپے کے عوض سابق وزیر کو اپنی راتیں رنگین بنانے کیلئے فروخت کردیا تھا۔

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی شکایت پر اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا تھا جس کا موقف تھا کہ وہ بے قصور ہے اور اس کو سیاسی طور نقصان پہنچانے کے لئے اس پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق فرد جرم میں لڑکی کی والدہ کا نام شامل نہیں کیا گیا کیونکہ اس کی جانب سے اپنی بیٹی کو بیچنے کے حوالے شواہد نہیں مل سکے ۔پولیس نے سابق وزیر پر جنسی ہراسانی، زیادتی اور سنگین جنسی جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق وزیر کو عدالت کی جانب سے سخت سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).