ایک ماں اپنے بیٹے کو اپنے کینسر سے آگاہ کرتی ہے


کینسر کے بعد میرا بیٹا سرپرست بن کر میری رہنمائی کرتا ہے، سونالی باندرے 

کینسر کے بعد میرا بیٹا سرپرست بن کر میری رہنمائی کرتا ہے، سونالی باندرے

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندھرے نے کینسر کی تشخیص سے متعلق بیٹے کو کیسے آگاہ کیا۔

چند روز قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے نے ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا کہ انہیں ’’ہائی گریڈ کینسر‘‘ جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس میں جسم کےعضلات صحیح کام نہیں کرتے جب کہ یہ کینسر جسم میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اُن کے کینسر کی خبر مداحوں سمیت انڈسٹری کے قریبی دوستوں پر پہاڑ بن پر ٹوٹی لیکن یہ خبر اُن کے بیٹے رنویر کے لئے کتنی مشکل رہی سونالی نے اس بات کا اعتراف کھلے لفظوں میں کردیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر بتایا کہ انہوں نے بیٹے کو کینسر سے آگاہ کرنے سے متعلق کس طرح بتایا اور لکھا کہ جب 12 سال 11 ماہ اور 8 روز قبل یہ پیدا ہوا تھا اس نے میرے دل کو اپنا بنا لیا تھا، اس کی صحت اور فلاح میری زندگی کا محور رہی لیکن جب مجھے کینسر ہوا تو ہمارے سامنے یہ چیلنج تھا کہ اسے کیسے اور کیوں اس بیماری سے آگاہ کیا جائے۔

سونالی نے بتایا کہ یہ ضروری تھا کہ اسے مکمل حقائق بیان کیے جائیں۔ ہم ہمیشہ ہی اس کے ساتھ ایماندار اور مکمل طور پر کھلے رہے ہیں۔ جب اسے یہ خبر دی گئی تو اس نے اسے بہت پختہ انداز میں لیا جوکہ میرے لیے حوصلے اور قوت کی وجہ بن گیا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب کبھی کبھی معاملہ الٹ جاتا ہے اور وہ ہمارا سرپرست بن کر ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ مثلاً مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں لیکن میں اب کچھ وقت رنویر کے ساتھ گزاررہی ہوں کیوں کہ آج کل وہ موسمِ سرما کی چھٹیوں پر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).