تحریک انصاف کے جلسے میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کو کرنٹ لگ گیا


جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے عمران خان کو بھی کرنٹ لگ گیا لیکن پھر انہوں نے ایسا کا م کردیا کہ آپ بھی ان کی بہادری پر داد دیں گے

تحریک انصاف کے جلسے میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کو کرنٹ لگ گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے مائیک نہیں چھوڑا اور کارکنوں سے خطاب جاری رکھا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین کو بجلی نے اس وقت جھٹکا دیدیا جب وہ مائیک ہاتھ میں پکڑ کرتحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے لیکن جھٹکا لگنے کے باوجود عمران خان نے مائیک ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور بدستور اپنی تقریر جاری رکھی ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل نارووال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار ابرار الحق کو بھی مائیک سے کرنٹ لگ گیا تھا لیکن انہوں نے گھبرا کرمائیک چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے کارکنوں کے ساتھ ان کا تقریر کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا اور حواس میں آنے کے بعد دوبارہ انہوں نے کارکنوں سے خطاب شروع کیا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).