چوتھا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


کرکٹ

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے

بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور اس نے اب سے کچھ دیر پہلے تک چار اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنائے ہیں۔

چوتھے میچ کے لیے پاکستان نے وہی ٹیم میدان میں اتارتی جس نے تیسرا میچ کھیلا تھا جبکہ زمبابوے نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ پرنس مسوئر اور چیمو چبھابھا کی جگہ تناشے کمنہوکموے اور ڈونلڈ ٹریپینو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

‘عثمان شنواری ہیٹ ٹرک کر جاتے لیکن ۔۔۔’

‘ایسے کیسے ورلڈکپ کی تیاری ہو گی؟`

واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

پیر کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 201 رنز جبکہ دوسرے میچ میں نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp